empty
 
 

کیا آپ کے کوئی سوالات ہیں؟

ہمارے پاس جوابات ہیں! اس صفحے پر ہم نے ایفی لی ایٹ پروگرام، تجارتی شرائط، پی اے ایم ایم سسٹم، رجسٹریشن، تصدیق اور بہت کچھ کے بارے میں اکثر پوچھے جانے والے سوالات کا جواب دینے کی کوشش کی ہے۔
پی اے ایم ایم سسٹم
وہ کون سی پی اے ایم ایم رابطہ معلومات ہیں جو کہ مجھے پی اے ایم ایم سسٹم میں اندراج کے وقت مہیاء کرنی ہوتی ہیں اور ان کا مقصد کیا ہے ؟

یہ معلومات آپ کے انویسٹر درمایہ کار کے لئے دستیاب ہوں گی جب آپ درخواست کو قبول کریں گے یہ یہ معلومات اُن کے لئے اور اُن کی معلومات آپ کے لئے دستیاب ہوں گی – اس سے سسٹم استعمال کرنے والوں کے درمیان رابطہ ممکن ہوتا ہے کیونکہ کمپنی محض ٹیکنیکی معاونت اور سرمایہ کی ضمانت فراہم کرتی ہے لیکن اس کے علاوہ تمام معاملات فریقین کو اپنے طور پر طے کرنے ہوتے ہیں۔


پی اے ایم ایم سسٹم میں اندراج کے لئے کس کرنسی اکاونٹ کی ضرورت ہوتی ہے؟

پی اے ایم ایم سسٹم میں صرف یو ایس ڈالر اکاونٹ ہی شامل ہوسکتے ہیں اگر آپ کا ڈالر اکاونٹ نہیں ہے تو آپ اس کو کمپنی کی ویب سائٹ پر آن لائن کھول سکتے ہیں۔


میں ایک پی اے ایم ایم تاجر ہوں اور میں نے سرمایہ کاری کی درخواست قبول کی ہے اب " ویٹنگ فار سنکرونازیشن " کا کیا مطلب ہے؟

اس کا مطلب یہ ہے سرمایہ کاری جتنی جلد ممکن ہوگی پراسیس ہوجائے گی تمام درخواستوں پر ایک گھنٹہ میں عمل ہوجاتا ہے۔


میں ایک پی اے ایم ایم تاجر ہوں ؟ تو جب میں نے سرمایہ کاری کے لئے درخواست قبول کرلی ہے تو میری بیلنس میں اضآفہ کیوں نہیں ہوا ؟

ایک دفعہ جب آپ "سرمایہ کاری قبول ہے" کے بٹن کو دباتے ہیں تو سرمایہ کاری کا سٹیٹس ویٹنگ فار سنکرنائزشن میں تبدیل ہوجاتا ہے – جس کا مطلب یہ ہے کہ تب تک انتظار کیا جائے کہ جب تک سرمایہ کاری آپ کے اکاونٹ میں پہنچ نہیں جاتی – اگر ایک سے ذائد اکاونٹ انتظار میں ہوں تو یہ ایک ساتھ ہی اکاونٹ میں جمع ہوں جائیں گے۔


کیا آپ اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ پی اے ایم ایم تاجرمیری رقم کا نقصان نہیں کروائے گا؟

انسٹا فاریکس پی اے ایم ایم سسٹم اس بات کی ضمانت نہیں دیتا تاجر ہر حال میں نفع ہی حاصل کرے گا – اس کا مقصد یہ ہے کہ سرمایہ کار اور تاجر کے درمیان ایک ٹیکنیکل ربط بنایا جاسکے جس کے تحت پی اے ایم ایم اکاونٹ کی مانیٹرنگ ، رقم کی وصولی اور ری فنڈ شامل ہے – لہذا سسٹم آپ کے فنڈ کی حفاظت کی یقین دہائی فراہم کرتا ہے کہ وہ پی اے ایم ایم تاجر کی جانب سے نکلوائی نہیں جاسکتی – مزید یہ کہ سسٹم اس بات کی ضمانت فراہم کرتا ہے کہ آپ 30 سے 60 منٹ کے نوٹس پر پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ سے رقم نکلوا سکتے ہیں اس کا انحصار سنکرونائزشن پرہے۔


کیا پی اے ایم ایم تاجر میری سرمایہ کاری کی رقم نکوا سکتا ہے ؟

انسٹا فاریکس پی اے ایم ایم سسٹم سرمایہ کار کو اس بات کی ضمانت فراہم کرتا ہے کہ اس کی رقم پی اے ایم ایم تاجر کی جانب سے نکلوائی نہ جاسکے – پی اے ایم ایم تاجر پی اے ایم ایم اکاونٹ سے اپنے حصہ کی صرف وی رقم نکلوا سکتا ہے جو کہ تجارت میں استعمال نہ ہوئی۔ ہو۔


کیا یہ ممکن ہے کہ سرمایہ کار کی جانب سے رقم نکوالنے کی درخواست پی اے ایم ایم تاجر اکاونٹ میں سٹاپ آوٹ کا سبب بن جائے ؟

اگر سرمایہ کار کا اکاونٹ میں حصہ 90 فیصد سے ذیادہ ہو اور کچھ یا صرف ایک سرمایہ کار ہو تویہ ممکن ہے – لیکن پی اے ایم ایم سسٹم یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ وہ سینکٹروں پی اے ایم ایم تاجروں کی جانب سے درخواست قبول کرسکیں اور ایک ہی اکاونٹ میں کئی سرمایہ۔ کاروں کی سرمایہ کاری ہوسکے – لہذا یکمشت رقم نکلوانے کے امکانات بہت کم ہیں اور اس کی وجہ ایک سے ذائد سرمایہ کاروں کو ہونا ہے۔


کیا میں پی اے ایم ایم سسٹم میں ایفی لی ایٹ اکاونٹ کو شامل کرسکتا ہوں؟

جی ہاں آپ پی اے ایم ایم سسٹم میں ایفی لی ایٹ اکاونٹ کو شامل کرسکتے ہیں لیکن یہ سہولت صرف پی اے ایم ایم سرمایہ کاروں اور پی اے ایم ایم پارٹنرز کے لئے دستیاب ہے۔


میں اپنا وہ نفع کہاں دیکھ سکتا ہوں کہ جو کہ پی اے ایم ایم تاجر اکاونٹ سے نکلوا سکتا ہوں ؟

کلائنٹ کیبنٹ میں سے پی اے ایم ایم سسٹم کا انتحاب کریں اور مائی انویسٹمنٹ پر کلک کریں – براہ کرم یہ نوٹ کریں کہ سرمایہ کار صرف کُل جمع کروائی ہی نکلوا سکتا ہے – اگر آپ جزوی رقم نکلوانا چاھتے ہیں تو آس کے لئے آپ حصوں میں رقم جمع کروائیں تاکہ وہ نکلوانے کے لئے دستیاب ہوں سکیں۔


کیا پی اے ایم ایم تاجر کے لئے نئی سرمایہ کاری کی صورت میں اطلاع کا ایس ایم ایس مفت ہے ؟

جی ہاں یہ سہولت مفت ہے لیکن ہر 24 گھنٹوں میں صرف 10 ایس ایم ایس ہی مل سکتے ہیں۔


کیا پی اے ایم ایم انویسٹر وہ ایفی لی ایٹ کمیشن حاصل کرسکتا ہے جو کہ پی اے ایم ایم تاجر کے ایفی ایٹ اکاونٹ میں موجود اکاونٹس کی وجہ سے آتی ہو؟

فی الوقت پی اے ایم ایم اکاونٹس میں ایفی لی ایٹ کمیشن حاصل کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے – بہرحال اس کے لئے انسٹا فاریکس ایفی لی ایٹ پروگرام کی شرائط کا پورا کرنا لازمی ہے۔


میں ایک پی اے ایم ایم تاجر ہوں تو کیا میں اپنے سرمایہ کاروں کے لئے کمیشن ریٹ تبدیل کرسکتا ہوں؟

آپ پی ایم ایم سسٹم میں شامل ہوتے ہوئے کمیشن ریٹ کو سیٹ کرسکتے ہیں جو کہ پی اے ایم ایم کیبنٹ میں کسی بھی وقت تبدیل ہوسکتی ہے لیکن اس کا تعلق صرف نئی سرمایہ کاری پر ہی ہوگا – اس کے علاوہ آپ شرائط کا سیٹ لگا سکتے ہیں لہذا پی اے ایم ایم سرمایہ کار پی اے ایم ایم اکاونٹ میں اپنی مرضی کی سہولت کا انتحاب کرسکتے ہیں۔


میں ایک پی اے ایم ایم سرمایہ کار ہوں اور میں نے پی اے ایم ایم تاجر کو سرمایہ کاری کی درخواست دی ہے اس نے نہ تو ابھی قبول کی ہے اور نہ ہی ابھی اس کو منسوح کیا ہے درخواست کب تک قابل قبول رہ سکتی ہے یا پھر میری رقم کب واپس میرے اکاونٹ میں آجائے گی ؟

اگر پی اے ایم ایم تاجر آپ کی سرمایہ کاری کی درخواست قبول کرنے کے 72 گھنٹوں کے اندر اندر درخواست قبول نہیں کرتا تو رقم آپ کے اکاونٹ میں واپس آجائے گی اس کے علاوہ آپ اپنی درخواست خود بھی واپس لے سکتے ہیں۔


کیا میں اپنی سرمایہ کاری نکلوائے بغیر رقم نکلوا سکتا ہوں ؟

جی ہاں آپ کرسکتے ہیں اپنا جزوی نفع حاصل کرنے کے لئے روول اوور کی درخواست دیں – یہ آپشن پی اے ایم ایم کیبنٹ میں دستیاب ہے یہ آپشن صرف کامیاب سرمایہ کاری کے لئے یہ دستیاب ہے – پی اے ایم ایم تاجران کے ساتھ ساتھ پی اے ایم ایم سرمایہ کار بھی سہولت استعمال کرسکتے ہیں۔


انسٹا فاریکس پی اے ایم ایم سسٹم میں روول اوور کیا ہے ؟

روول اوور ایک آپشن ہے جس کے ذریعہ آپ اپنی رقم نکلوائے بغیر اپنا نفع نکلوا سکتے ہیں – جب روول اوور ایکٹیو ہوجاتا ہے تو پی اے ایم ایم تاجر اور سرمایہ کار اپنے اپنے حصہ کا نفع لے سکتے ہیں۔


کیا یہ ممکن ہے کہ پی اے ایم ایم تاجر کے لئے کہ پی اے ایم ایم سروس کو ڈی ایکٹیو کردے {مانیٹرنگ لسٹ سے اکاونٹ کو ہٹا دے؟

کلائنٹ کیبنٹ میں آپ مانیڑنگ لسٹ کے ہٹانے کا فنکشن آن کرسکتے ہیں اور مانیٹرنگ سے اکاونٹ کو ہٹا سکتے ہیں - اگر آپ انسٹا فاریکس پی اے ایم ایم سسٹم میں ایک مختلف یوزر کے طور پر {مثلا پی اے ایم ایم تاجر کی بجائے پی اے ایم ایم سرمایہ کار کے طور پر یا اس سے برعکس}تو ایک اکاونٹ اوپن کریں ایک صآرف انسٹآ فاریکس نے ساتھ لا تعداد اکاونٹس اوپن کرسکتا ہے۔


کیا میں PAMM ٹریڈر اکاؤنٹ میں بونس لگا سکتا ہوں؟

نہیں، آپ PAMM میں بونس فنڈز نہیں لگا سکتے۔


پی اے ایم ایم تاجر کی کون سی معلومار پی اے ایم ایم سرمایہ کار کے لئے دستیاب ہوتی ہیں ؟

پی اے ایم ایم سرمایہ مانیٹرنگ میں پی اے ایم ایم تاجر کی درج ذیل معلومات جیساء کہ اکاونٹ نمبر ، پراجیکٹ کا نام ، آئی سی کیو اور واِئے ایم اور اگر تاجر نے اپنا نام اور ای میل ظاہر کئے ہوں تو وہ دیکھ سکتا ہے مزید معلومات سرمایہ کاری کے بعد دستیاب ہوں گی۔


پی اے ایم ایم سرمایہ کار کی وہ کون سی ذاتی معلومات پی اے ایم ایم تاجران کے دستیاب ہوں گی

پی اے ایم ایم تاجر سرمایہ کار کا اکاونٹ نمبر ، فون نمبر اور ای میل دیکھ سکتا ہے۔


کیا پی ایم ایم تاجر بونس حاصل کرسکتا ہے ؟

نہیں، PAMM ٹریڈر کو بونس نہیں مل سکتا۔


کیا بونس والا اکاونٹ بطور پی اے ایم ایم تاجر شامل ہوسکتا ہے ؟ اور اس بونس کا کیا بنے گا؟

بونس والا اکاونٹ اس میں شامل ہوسکتا ہے بونس منسوح نہیں ہوگا بلکہ پی اے ایم ایم تاجر کی رقم کے طور پر تصور کیا جائے گا۔


اگر سرمایہ کار اپنے اکاونٹ کو ری چارج کرتا ہے اور بونس حاصل کرتا ہے اور پھر رقم لگاتا ہے تو کیا بونس منسوح ہوجائے گا؟

ویلکم بونس کی سرمایہ کاری نہیں کی جا سکتی۔


سرمایہ کار تاجر کی جانب سے رکھی جانے والی کمیشن کو کب دیکھ سکے گا ؟

مانیٹرنگ میں اگر سرمایہ کاری کی درخواست قبول ہوجاتی ہے تو تاجر کی کمیشن پی اے ایم ایم کیبنٹ میں میری سرمایہ کاری / مائی انویسٹمنٹ کے۔ تحت ظاہر ہوگی۔


پی اے ایم ایم مانیٹرنگ لسٹ میں اکاونٹ ہولڈر کی جانب سے جمع کروائی گئی رقم کب ظآہر ہوتی ہے ؟

عموما چارٹ میں ایک گھنٹہ تک اور مانیٹرنگ لسٹ میں5 سے 10 منٹ تک۔


کیا پارٹنر اپنے کلائنٹ جو کہ سرمایہ کاری کرے گا کے لئے تجارت کرنے پر کمیشن حاصل کرے گا {جو کہ پی اے ایم ایم تاجر بنے گا} ؟

جی ہاں عمومی صورتحال کے مطابق۔


نقصان کس طرح تا جر اور انویسٹر کے درمیا ن تقسیم ہو گا یعنی شرح کیا بنے گی کیا وہ سرمایہ کاری کے حّہ کی بنیاد ہو گی یا پھر نفع کے تناسب سے؟

یہ دونوں میں برابر تقسیم ہو گا یعنی جس قدر جس کا حصہ ہو گا اتنا ہی تقسیم ہو گا۔ اس صورت میں تاجر کی کمیشن اہم نہ ہوگی۔


کیا یہ ممکن ہے کہ پی اے ایم ایم پراجیکٹ کے شماریات برائے نفع جو کہ ویجٹ میں ظاہر ہوں اور مانیٹرنگ لسٹ سے مختلف ہوسکتے ہیں ؟

انسٹا فاریکس صارفین کے لئے مختلف ویجٹس دستیاب ہوتی ہیں مثلا وہ ویجٹس بھی ہیں جو کہ پی اے ایم ایم پراجیکٹ میں نفع کے شماریا بیلنس اور ایکوٹی کے حوالے سے ظاہر کررہے ہوتے ہیں جبکہ پی اے ایم ایم اکاونٹ کی مانیٹرنگ فہرست میں صرف ایکوٹی ظاہر ہورہی ہوتی ہے۔


پی اے ایم ایم سسٹم کے ویجٹ میں معلومات کتنے تواتر سے آپ لوڈ ہورہی ہوتی ہیں ؟

یہ معلومات ایک گھنٹے میں ایک مرتبہ آپ ڈیٹ ہوتی ہیں لہذا ویجٹ میں اور مانیٹرنگ لسٹ میں معلومات میں فرق کم ہی ہوتا ہے۔


ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback