empty
 
 
28.09.2020 01:19 PM
ای ٹی ایچ / امریکی ڈالر کا تکنیکی تجزیہ برائے 28 ستمبر 2020

کرپٹو انڈسٹری کی خبریں:

بٹ انفو چارٹس کے مطابق، کل کی اوسط ایتھریم ٹرانزیکشن کی فیس 2,248 ڈالر تھی۔ اس نے 2.28 ڈالر کو چھوا، جو 23 اگست کو 4 سینٹس زیادہ تھے، لیکن یہ 9 اگست سے 2,248 ڈالر سے نیچے نہیں گری، جب اوسط ایتھریم ٹرانزیکشن کی قیمت 1.94 ڈالر تھی۔

صرف دس دن پہلے، سنگل ایتھریم ٹرانزیکشن کی اوسط قیمت 11.6 ڈالر تھی، اور 2 ستمبر کو 14.6 ڈالر تھی۔ یہ پورے نیٹ ورک کی تاریخ میں سب سے زیادہ فیسیں تھیں۔ گیس کی قیمت 2018 میں اس لیول کے قریب تھی اور تب 5.5 ڈالر تھی۔

جب آپ کی ٹرانزیکشن کرنے کے لئے مائنرز کافی نہیں ہوتے تو فیس بڑھتی ہے۔ اگر فیس کم ہو تو اس کا مطلب ہے کہ نیٹ ورک کی سرگرمی کم ہے۔ ان چھٹیوں کے دوران زیادہ فیس کی ایک وجہ ڈی سینٹرالائزڈ فنانس (ڈیفی) کی تیزی سے ترقی تھی۔ ڈیفی ڈی سینٹرالائزڈ مالیاتی مصنوعات کی ایک سیریز ہے جیسا کہ قرضے کے پروٹوکالز، ڈی سینٹرالائزڈ سٹیبل کوائنز اور مصنوعی اثاثے۔

پچھلے کچھ ماہ میں بہت سی رقم ان پروٹوکالز میں ڈال دی گئی ہے۔ ڈیفی پلس کے مطابق ابھی تک 11 بلین امریکی ڈالر کو ڈیفی اسمارٹ کنٹریکٹس میں بلاک کیا گیا۔ جون میں، یہ صرف 1 بلین تھا، اس لئے ڈی سینٹرالائزڈ فنانس کے پورے سیکٹر نے 1100 فیصد تک ترقی کی۔ سب سے بڑا ڈیفی اسمارٹ کنٹریکٹس ایتھریم بلاک چین میں رکھا جاتا ہے۔ تاہم، ای ٹی ایچ نیٹ ورک ایک سیکنڈ میں صرف 14 ٹرانزیکشنز کر سکتا ہے، اس لئے یہ اس طلب کو بڑھانے سے قاصر ہے۔

فیس میں کمی کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ ڈیفی سیکٹر کی سرگرمی میں بھی کمی ہو رہی ہے۔ شاید لوگ دوسری بلاک چینز کی جانب منتقل ہو رہے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ لوگ دوسرے ٹائر سولیوشن پر اکتفا کرتے ہیں - ٹرانزیکشن کو سستا یا تیز تر بنانے کے لئے ایتھریم بلاکچین میں بنایا گیا سافٹ ویئر۔ یا یہ کہ ڈیفی اسمارٹ کنٹریکٹس مزید مؤثر ہو جاتے ہیں یا کم ٹرانزیکشنز رکھتے ہیں۔ جو کوئی بھی وجہ ہو، سرمایہ کاروں کو گیس کی کم قیمتوں کو انجوئے کرنے کا یقین ہے۔

مارکیٹ کا تکنیکی آؤٹ لک:

ای ٹی ایچ/ امریکی ڈالر کی جوڑی نے 362.93 ڈالر کے لیول کو تقریباً چھو لیا، جو آخری نیچے کی ویو کی 61 فیصد فیبونیکی ریٹریسمنٹ ہے۔ حالیہ مقامی ہائی 361.88 ڈالر کے لیول پر بنی تھی اس لئے یہ ریٹریسمنٹ لیول سے ذرا نیچے تھی۔ بہرحال، بیئرش اینلفنگ کینڈل اسٹک پیٹرن پہلے سے بن گیا تھا، اس لئے اب بیئرز اصلاحی اوپر کی ویو کو روکنے اور مارکیٹ کو دوبارہ نیچے کے رحجان کی طرف ریورس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مقدارِ حرکت ابھی بھی مضبوط اور مثبت رہتی ہے،اس لئے بُلز نے ابھی تک ہار نہیں مانی تھی اور وہ زیادہ بلندی پر بریک آؤٹ کے موقع کا انتظار کر رہے ہیں۔ اگلی تکنیکی ریزسٹنس 369.37 ڈالر پر دیکھی جاتی ہے جبکہ قریبی تکنیکی سپورٹ 345.40 ڈالر کے لیول پر دیکھی جاتی ہے۔ ہفتہ وار ٹائم فریم ٹرینڈ اوپر رہتا ہے۔

ہفتہ وار پیوٹ پوائنٹس:

ڈبلیو آر 3 - 446.64 ڈالر

ڈبلیو آر 2 - 410.95 ڈالر

ڈبلیو آر 1 - 384.24 ڈالر

ہفتہ وار محور - 347.99 ڈالر

ڈبلیو ایس 1 - 319.88 ڈالر

ڈبلیو ایس 2 - 284.46 ڈالر

ڈبلیو ایس 3 - 256.92 ڈالر

تجارتی تجاویز:

ای ٹی ایچ/امریکی ڈالر جوڑی پر ہفتہ وار اور ماہانہ ٹائم فریم رحجان اوپر رہتا ہے اور رحجان کے پلٹنے کا کوئی نشان نہیں ہے، اس لئے خریداری کے آرڈرز کو درمیانی مدت میں ترجیح دی جاتی ہے۔ اہم درمیانی مدت کی تکنیکی سپورٹ حال میں ڈالر 305.20 - ڈالر321.95 پر دیکھی جاتی ہے اس لئے تمام متحرک اصلاحات کو اب بھی ڈپس خریدنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ بُلز کے لئے اگلا درمیانی مدت کا ہدف 500 ڈالر کے لیول پر دیکھا جاتا ہے۔

This image is no longer relevant

انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback